صدر کی صاحبزادی آصفہ بھٹو پہلی خاتون اول ہونگی ، ترجمان پی پی

0 108

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ آصفہ بھٹوکے خاتون اول سے متعلق صدر مملکت آصف زرداری باضابطہ اعلان کریں گے اور آصفہ بھٹو پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستان پیپلز پارٹی اور بختاور بھٹو کے بیانات نے عوام کو تجسس میں ڈال دیا تھا،پارٹی اکاؤنٹ سے صدر آصف زرداری اور آصفہ بھٹو کی ساتھ تصویر شیئر کی گئی اور لکھا خاتون اول صدرکے ساتھ۔

بختاور بھٹو نےبھی وہی تصویر شیئرکی اور لکھا صدر آصف زرداری کے ساتھ عدالتی سماعتوں سے لے کر جیل سے رہائی کی لڑائی تک، اب پاکستان کی خاتون اول کی حیثیت سے ان کے شانہ بشانہ، آصفہ بھٹو زرداری۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.