رمضان میں گیس و بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

0 76

گیس اور بجلی کی کمپنیوں نے لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کرلیا ہے جس کے مطابق رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

افطار، سحر اور تراویح کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی اور افطار اور سحری کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ بھی نہیں کی جائیگی۔ وزارت توانائی نے گیس اور بجلی کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔

اس حوالے سے بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو بھی ہدایات جاری کردی گئیں۔دوسری جانب بجلی اور گیس کی تقسیم کار کمپنیوں نے لوڈشیڈنگ کا شیڈول بھی دیدیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.