صیہونی اہداف پر حزب اللہ کے حملے

0 272

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کی فضائی دفاعی تنصیبات کو سو سے زائد راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے فلسطینی مزاحمت اور غزہ کے عوام کی شجاعت و دلیری کی حمایت میں اور اسی طرح جنوبی لبنان کے علاقے بعلبک میں شہریوں کے گھروں اور دیہی علاقوں پر بمباری کے جواب میں منگل کو صیہونی دشمن کی فضائی دفاعی تنصیبات کو میزائل اور توپخانے سے نشانہ بنایا ہے۔

اسی طرح مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی جانب آج صبح بھی تقریباً سو راکٹ فائر کیے گئے جو کہ سات اکتوبر کو جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ تھا۔

صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ الجلیل الاعلی میں شہری کونسل کے سربراہ گیورا زالتز اور دیگر کونسلوں کے سربراہوں نے بھی غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.