پی ٹی آئی نے یورپی یونین کو پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لینے کا کہا، عطا تارڑ

0 110

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے یورپی یونین کو کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لیا جائے۔

کچھ سیاسی عناصر اپنے مقاصد کے لیے معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، انکی کوشش رہی کہ آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ معاہدہ نہ ہو، انکی کوشش رہی کہ ملک دیوالیہ ہو جائے لیکن شہبازشریف کے اقدامات سے ایسا نہیں ہوا۔

قومی مفاد کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے لیکن ایک سیاسی جماعت کو قومی مفاد نظر نہیں آتا نہ ان کو معیشت کی بحالی کی پرواہ ہے،پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر گھناؤنی سازش کی۔

وزیراعظم شب و روز معیشت کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، وزیر خزانہ محمداورنگزیب ملک کی معیشت سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،پی ٹی آئی کی طرف سے یورپی یونین کو کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لیا جائے۔

عمران خان سے متعلق سوال پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں چار روز ملاقات کی اجازت دی جا رہی تھی، جیل مینوئل کے مطابق قیدی کو ہفتے میں ایک ملاقات کی اجازت ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں شاہانہ سہولیات مہیا کی گئی ہیں، جیل مینوئل سے ہٹ کر مزید سہولیات کے لیے آپ عدالتوں سے رجوع کریں، آپ کو جیل میں جو سہولیات مل رہی ہیں اور کسی قیدی کو میسر نہیں ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کو ایک کچن، ایک اضافی کمرہ اور ایک گیلری واک کرنے کے لیے دی گئی ہے، یہ قید کے دوران کئی سو ملاقاتیں کر چکے ہیں، انہیں ورزش کا سامان جیل میں دیا گیا جو ہر کسی کو میسر نہیں ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا ڈیرہ غازی خان، میانوالی اور اڈیالہ جیل کا سکیورٹی آڈٹ کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.