مظلوم فلسطینی عوام کے لئے امدادی سامان لے جانے والے ٹرک غزہ میں داخل ہوگئے

0 228

چار مہینے کے بعد فلسطینی عوام کے لئے امدادی سامان ٹرک غزہ میں داخل ہو گئے ہیں ۔

خبررساں ذرائع نے اتوار کی صبح رپورٹ دی ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کے لئے امدادی سامان لے جانے والے ٹرک شمالی غزہ میں داخل ہوگئے ہیں ۔ چار مہینے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب غزہ کے جنگ زدہ مظلوم عوام کے لئے امداد لے جانے والے ٹرک غزہ پہنچے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ تیرہ ٹرک آٹا لے کر شمالی غزہ پہنچے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی فوجی غزہ میں امداد رسانی کی اجازت نہیں دے رہے تھے ۔ اس کے علاوہ صیہونی فوج نے بارہا ، امداد کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر بمباری کردی ہے ۔ امداد کے انتظار میں کھڑے مظلوم فلسطینی عوام پر جمعے کی بمباری میں سو سے زائد فلسطینی شہید اور کئی سو زخمی ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.