ابھی آزاد کا سیز ن ہے جب پارٹی کا سیزن چلے گا تو پارٹی دیکھ لیں گے،فیصل واوڈا

0 86

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ ابھی آزاد کا سیز ن ہے جب پارٹی کا سیزن چلے گا تو پارٹی دیکھ لیں گے۔

انہوں نےکراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 سال ایک پارٹی کا حصہ رہا، اس وقت وہ پارٹی اور اس کے چیئر مین دونوں آسمان سے باتیں کررہے تھے۔

فی الحال آزاد امیدوار ہوں، پارٹی کا فیصلہ نہیں کیا، اس وقت آزاد اراکین کا وقت چل رہا ہے، جب پارٹی کا سیزن چلے گا تو پارٹی دیکھ لیں گے۔

آئی ایم ایف پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، پاکستان کے خلاف سازش کسی بھی سطح پرقبول نہیں ہے، پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کاحصہ بنتی نظرنہیں آرہی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.