وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاکہ سردیوں میں بجلی کا استعمال بڑھانے کے لیے قیمتوں میں کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے
انہوں نے نجی نیوز چینل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپریل سے ستمبر تک 35 ہزار میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے، سردیوں کے مہینوں میں بجلی کی کھپت 10 ہزار میگاواٹ رہ جاتی ہے۔
سردیوں میں بجلی کی ڈیمانڈ بڑھانے کی پالیسی مرتب کررہے ہیں۔ تجویز ہےکہ سردیوں میں بجلی کی قیمت کم کردی جائے تاکہ استعمال بڑھ جائے۔
بلاول بھٹو کے ساتھ بیٹھیں گے تو نجکاری پر بات چیت کریں گے۔ ہم پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا 700سے 800 ارب کا قرضہ بیچ رہے ہیں۔