سندھ حکومت کا گندم خریداری کا عمل 20 مارچ سے شروع کرنے کا اعلان

0 113

وزیر خوراک جام خان شورو نے کہا کہ سندھ حکومت گندم خریداری کا عمل 20 مارچ سے شروع کرے گی اور صوبہ بھر میں 353 گندم خریداری کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔

وزیر خوراک و آبپاشی نے کہا کہ محکمہ خوراک سندھ نے حیدرآباد ڈویژن میں 78، لاڑکانہ ڈویڑن میں 71، سکھر میں 68، شہید بینظیر آباد 58، میرپورخاص ڈویڑن میں 40 اور سانگھڑ میں 38 گندم خریداری کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔

جام خان شورو کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے گندم کی خریداری کے لیے مکمل اقدام کیے گئے ہیں،سندھ حکومت نے فی من گندم کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی ہے، سندھ میں 9 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.