خیبر پختونخوا حکومت نے ساڑھے 8 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا ہے اور ساتھ ہی صوبے میں صحت کارڈ کے لیے 5 ارب روپے جاری کردیے ہیں۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کے تحت 10 ہزار روپے فی خاندان کا بھی اعلان کیا ہے، یہ رمضان پیکج 27 ہزار سے کم آمدنی والے مستحق افراد میں تقسیم کیا جائےگا۔
پنجاب نےساڑھے 3 ہزار اور سندھ نے 5 ہزار روپےکا رمضان پیکج دیا ہے، ساڑھے 8 ارب روپے حجم کا رمضان پیکج عوام میں تقسیم کیا جائے گا۔