دہشتگرد اس وقت افغان سرزمین میں مقیم ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

0 69

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بطور وزیر دفاع دو تین ایسی فائلیں سائن کیں جن میں افغان شہریوں کو فوج سے نکالا گیا جن میں ایک کیپٹن تھا اور ایک لیفٹیننٹ تھا۔

دہشتگرد اس وقت افغان سرزمین میں مقیم ہیں، سوائے ان تین چار ہزار کے جن کو بانی پی ٹی آئی لائے تھے، اس کے لیے قومی اسمبلی کو بریفنگ بھی دی گئی تھی، 2022 کی بات ہے، اس کے بعد مزید نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ کوئی نئے اصول طے نہیں کرنا چاہتے، جو ماضی گزرا ہے 30،40 سال کا اسے کلین بریک کیا جائے۔

بطور وزیر دفاع دو تین ایسی فائلیں سائن کیں جن میں افغان شہریوں کو فوج سے نکالا گیا جن میں ایک کیپٹن تھا اور ایک لیفٹیننٹ تھا۔

ٹی ٹی پی کو لانے، معاشی تباہی اور نوازشریف کو فارغ کرنے پر پوچھنا چاہیے، جنرل (ر) باجوہ ، فیض اور بانی پی ٹی آئی پارلیمنٹ کو جواب دیں۔

گھر ہم بہت دفعہ گئے ہیں، گھراور جیل کاراستہ پتا ہے،ملک کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے یہ کون ہوتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.