ہارو توعزت سے ہارو، محنت نظر آنی چاہیے، یہ نہیں پوری ٹیم ہی گرجائے، چیئرمین پی سی بی

0 95

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین و وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہار جیت مسئلہ نہیں، محنت نظر آنی چاہیے، ہارو توعزت سے ہارو، یہ نہیں ہوسکتاکہ پوری ٹیم ہی گرجائے۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہاکہ امید ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی، ہم پاکستانی ہیں اپنے ملک کا سوچنا چاہیے،ایک ہفتے میں کوچز کے نام فائنل کرلیں گے۔

ملکی ہو یا غیر ملکی جو بھی بہتر کوچ ہوگا وہ آئے گا، کپتان کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی، سلیکشن کمیٹی کوپاورفل بناناہے، میں مداخلت نہیں کروں گا۔

ہار جیت مسئلہ نہیں، محنت نظر آنی چاہیے، ہارو توعزت سے،یہ نہیں ہوسکتاکہ پوری ٹیم ہی گرجائے، میرے پاس جادو کا چراغ نہیں ہے، ٹیم کی محنت نظرآنی چاہیے، ٹیم کے 11 کھلاڑی ہیں اور بورڈ میں 900 بندے ہیں کسی کو نوکری سے نہیں نکالنا چاہتا لیکن ہم پیسے بھی بچانا چاہتے ہیں۔

پہلے تین اسٹیڈیم پرکام ہوگابعدمیں دوسرےاسٹیڈیم پرکام ہوگا، لاہور،کراچی اورپنڈی اسٹیڈیم کواپ گریڈکیاجائےگا، ایک گراؤنڈ میں صرف آسٹریلیا کی مٹی لائے جائے گی اور ایک گراؤنڈ کیلئے انگلینڈ کی مٹی لائی جائے گی۔

ایسی بات نہیں سوچ رہاکہ چیمپئنزٹرافی پاکستان کےعلاوہ کہیں اور ہو، چیمپئنز ٹرافی کی پوری تیاری ہے ، امید ہے ٹرافی پاکستان میں ہوگی، تین سینٹرز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آئی سی سی میٹنگ میں جے شاہ سے ملاقات ہوئی، سب باتیں سامنے نہیں لائی جاسکتیں، ایک پالیسی ہوگی جوپی سی بی میں کام کررہاہےوہ صرف پی سی بی میں کام کرےگا، پاکستان کی بہتری کے لیے ہرممکن کام کرنے کی کوشش کریں گے۔

میں ایک ساتھ دونوں عہدوں کو رکھنے کو تیار ہوں، ملتان ، لاہور اور پنڈی اسٹیڈیم بھرے ہوئے تھے ، کراچی کے اسٹیڈیم کیوں خالی ہیں یہ میرے لیے معمہ بن گیا ہے، یہ میرے لیے بھی بہت بڑا سوال ہے کہ کراچی میں تماشائی کیوں نہیں آتے؟ اس مسئلے کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.