میانمار: فوج کے فضائی حملوں میں کم از کم 25 مسلم روہنگیا جاں بحق

0 198

میانمار کی فوج کے فضائی حملوں میں کم از کم 25 مسلم روہنگیائی باشندوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق میانمار کے فوجی حملوں میں 25 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، میانمار کی فوج کے فضائی حملوں میں راخین ریاست میں منبیا ٹاؤن شپ کے شمال میں تھاڈا گاؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ فوجی حکومت نے اس خبر پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

تھاڈا کا روہنگیا گاؤں ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈالے سے تقریباً 340 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گاؤں پر حملہ منگل کی صبح کیا گیا۔ بعض رپورٹوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 30 اور زخمیوں کی تعداد 40 بتائی گئی ہے۔

تھاڈا گاؤں کے دو افراد نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ایک جیٹ جنگی طیارے نے گاؤں پر دو بم گرائے جس میں 6 بچوں سمیت 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ان دونوں افراد نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر اپنا نام ظاہر نہیں کیا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.