اسلامی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 20 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ

0 105

اقتصادی امور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک کا وفد 22 سے 24 مارچ تک پاکستان کے دورہ پر ہے، سیکرٹری اقتصادی امور اور آئی ایس ڈی بی کے ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی، مکانات کی تعمیر، صاف پانی، حفظان صحت کی سہولیات پر خرچ ہوگی۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق اس رقم سے 13 لاکھ افراد کے حالات میں بہتری لائی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ نے وفد کا خیر مقدم کیا، وزیراقتصادی امور نے اسلامی ترقیاتی بینک کے 4.2 ارب ڈالر دینے کے وعدے کو سراہا۔

اعلامیے کے مطابق 2022 میں اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.