پاک بحریہ کا ایرانی ماہی گیروں کو بچانےکیلئے سمندر میں ریسکیو آپریشن

0 110

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کی ہنگامی کال کو بروقت مانیٹر کیا،پاک بحریہ کے جہاز نےکھلے سمندر میں آگ لگی ایرانی کشتی کے 8 ماہی گیروں کو بچایا اور کشتی میں لگی آگ بجھانے میں بھی کردار ادا کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بروقت اورکامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کا عملی نمونہ ہے، پاک بحریہ کا انسانی ہمدردی کے تحت ریسکیو آپریشن انسانی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا غماز ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.