عمران خان کیلئے جیل میں 7 سیل مختص، سکیورٹی خرچہ ماہانہ 12 لاکھ ہے،ایڈووکیٹ جنرل

0 107

لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سکیورٹی دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایاکہ عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں 7 سیل مختص ہیں، ایک سیل میں انہیں رکھا گیا ہے جب کہ اردگرد 6 سیل بھی ان ہی کے لیے مختص ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق جیل میں 10 افراد کے لیے ایک سکیورٹی اہلکار ہوتا ہے ، بانی پی ٹی آئی کے لیے 14 سکیورٹی اہل کار تعینات ہیں اور جس اسپیشل کچن سے بانی پی ٹی آئی کا کھانا جاتا ہے، اس کچن میں کسی اور کے لیے کچھ نہیں بنتا۔

ایڈووکیٹ جنرل نے مزید بتایا کہ عمران خان کے جیل میں ماہانہ سکیورٹی اخراجات 12 لاکھ روپے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگوائے ہیں اور کیمرے لگانے پر 5 لاکھ روپے کا خرچہ آیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.