غاصب صیہونی حکومت اپنی حرکتوں سے باز آنے والا نہیں

0 252

غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ غرب اردن کے مختلف علاقوں کو بھی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے بدھ کی صبح غرب اردن میں طوباس کے علاقے الفارعہ کیمپ پر حملہ کیا۔ صیہونی فوجیوں نے شہر نابلس اور المعاجین کی رہائشی عمارت پر بھی حملہ کیا۔ صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے مغرب میں واقع بیتونیا، البالوع اور المصائف کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

غاصب فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع حزما میں فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا اور قلقیلیہ کے علاقے کفرسابا پر حملہ کیا۔

بیت اللحم کے علاقے حوسان اور رام اللہ کے علاقے المصایون کو بھی مسلسل جارحیت کا نشانہ بنایا اور دسیوں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ صیہونی فوجیوں نے اسی طرح نابلس میں التعاون روڈ پر ایک محصور عمارت میں بم دھماکہ بھی کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.