اسلام آباد میں سرکاری سطح پر ٹین پن بائولنگ کورٹ بنایا جائے، کھلاڑ ی

0 67

ٹین پن باؤلنگ کے کھلاڑیوں نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد میں سرکاری سطح پر ٹین پن بائولنگ کورٹ بنایا جائے تاکہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ٹین پن باؤلنگ کے مقابلوں میں شرکت کے لئے تربیت حاصل کر سکیں۔

ٹین پن باؤلنگ کے کھلاڑیوں محمد فہیم، شاہ رخ اور دنیال نے میڈیا کو بتایا کہ سرکاری سطح پر کھیلنے کے لئے کوئی کورٹ یا کلب موجود نہیں ،کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ٹین پن باؤلنگ کے مقابلوں میں شرکت کے لئے تربیت حاصل کر نے سے محروم ہیں۔

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کو سرکاری کورٹ اور کلب بنانے کے لئے جگہ کی الاٹمنٹ کے لئے درخواست دی تھی جس پر پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے کئی برس قبل پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ٹین پن باؤلنگ کلب بنانے کے لئے جگہ الاٹ کرنے کی منظوری دے رکھی ہے۔

یہ کلب پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کروائے گی لیکن ابھی تک پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جگہ کا قبضہ نہیں دیا گیا ہے۔

اعجاز الرحمن نے بھی وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد میں سرکاری سطح پر ٹین پن بائولنگ کورٹ بنانے کے لئے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جگہ کا قبضہ دلائیں تاکہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ٹین پن باؤلنگ کے مقابلوں میں شرکت کے لئے اپنی جدید اوراعلی معیار کی تربیت کر سکیں۔

ٹین پن باؤلنگ کا کھیل بھی دنیا کے دوسرے کھیلوں کی طرح مقبول ترین کھیل ہے جو 137 ممالک میں کھیلا جا رہا ہے ، اس چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 120 سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لینے کے لئے پاکستان آ سکتے ہیں۔

اس میگا ایونٹ سے دنیا بھر میں پاکستان کا کھیلوں کے حوالے سے ایک مثبت پیغام جائے گا کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے ایک پرامن ملک ہے اور اس کی عوام غیرملکی کھلاڑیوں سے بے پناہ محبت کرنے والی قوم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.