غاصب صیہونیوں کی نیشنل بیمہ کمپنی پر سائبر حملہ

0 110

رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے مقبوضہ فلسطین میں اس سائبر حملے کی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ صیہونیوں کی نیشنل بیمہ کمپنی کی سائٹ کو ہیک کر لیا گیا ہے جس سے اسّی لاکھ صیہونیوں کے شناخت تک ہیکروں کو دسترسی حاصل ہو گئی ہے۔

ہیکروں نے اس سائبر حملے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے صیہونی حکومت کی مختلف سائٹوں پر سائبر حملہ کر کے ان سائٹوں کو مسلسل ہیک کیا جاتا رہا ہے۔

کچھ عرصے قبل صیہونی حکومت کے ایک نیوز چینل کی سائٹ کو بھی ہیک کر لیا گیا تھا،صیہونی حکام نے بھی بارہا اعتراف کیا ہے کہ ان کی فوجی سیاسی اور دیگر شعبوں کی سائٹوں کو ہیک کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.