غزہ کے المناک حالات کے بارے میں ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کا بیان

0 189

آزاد ڈاکٹروں کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت غزہ میں حفظان صحت کا نظام چوپٹ کر کے غزہ میں نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے اور اسپتالوں کو تباہ کر کے علاج و معالجہ کرنے کی ان کی توانائی اور وسائل ختم کر رہی ہے۔

آزاد ڈاکٹروں کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں میں ایسے بچے داخل ہورے ہیں جو براہ راست صیہونیوں کی فائرنگ اور یا ان کے ڈرون حملوں سے زخمی ہو رہے ہیں اور بعض زخمیوں کو ملبے تلے سے نکالا گیا ہے جو بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔

آزاد ڈاکٹروں کی تنظیم کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں حفظان صحت کا شعبہ، جنگ سے قبل کافی بہتر تھا جسے صیہونی جارحیت کا ارتکاب کر کے تباہ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مشاہدے سے پتہ چلتا ہے کہ طبی خدمات کے شعبے کو دانستہ طور پر اور نہایت منصوبہ بندی کے تحت بالکل تباہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

آزاد ڈاکٹروں کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت مکمل طور پر محفوظ ہو کر فلسطینیوں کو ان کی اپنی ہی سرزمین میں بلا خوف تہ تیغ کر رہی ہے جبکہ صیہونی حکومت، امدادی کارکنوں کو بھی دانستہ طور پر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.