پی ٹی آئی کا پارٹی امور چلانے کیلئے کورکمیٹی کے اوپر اپیکس کمیٹی بنانے کا فیصلہ

0 115

اپیکس کمیٹی پالیسی سازادارہ ہوگا جو تمام پارٹی امورکا ذمہ دار ہوگا اور 10 رکنی اپیکس کمیٹی تمام پارٹی امور کا فیصلہ کرے گی۔

ذرائع پی ٹی آئی نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں اپیکس کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، یہ کمیٹی کورکمیٹی کے فیصلوں کو حتمی شکل دے گی۔

اپیکس کمیٹی کے فیصلے بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے حتمی ہوں گے، اپیکس کمیٹی میں علی امین گنڈاپور، اسدقیصر، شیرافضل مروت، بیرسٹرگوہر، خالد خورشید، عون عباس، حماداظہر، شبلی فراز، حافظ فرحت اور عمرایوب شامل ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.