وزیراعظم کا چینی باشندوں کی سکیورٹی بارے اجلاسوں کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ

0 104

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس میں بریفنگ دی گئی،جس میں وفاقی وزیرداخلہ، سکیورٹی اداروں کے سربراہان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاسوں کا ہرماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا اور وزارت داخلہ کو صوبائی انسداد دہشتگردی محکموں سے تعاون بڑھانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے سکیورٹی اداروں کو چینی باشندوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سکیورٹی ایس او پیزکے باقاعدگی سے آڈٹ کیلئے جامع لائحہ عمل بنایا جائے۔

ان کا کہناتھا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کےخلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.