فلسطین کی حمایت ایران سے دشمنی کی اصل وجہ ہے، حسن نصراللہ

0 213

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران سے امریکہ اور صیہونی حکومت کی دشمنی کی اصلی وجہ تہران کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کو قرار دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سیدحسن نصراللہ نے ضاحیہ میں عالمی یوم قدس کی مناسبت سے اپنے خطاب میں علاقے میں صیہونی حکومت کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے موقف پر ڈٹا ہوا ہے اور قابضوں کے مقابلے میں استقامت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

سید حسن نصراللہ نے اس بات پرتاکید کرتے ہوئے کہ طوفان الاقصی آپریشن علاقے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور صیہونی حکومت کی بقاء کو خطرہ لاحق ہے کہا کہ غزہ جنگ کو چھے مہینے گزرنے کے بعد بھی صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے کسی مقصد میں کامیاب نہيں ہو سکا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ استقامتی محاذ صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے کہا کہ نیتن یاہو اور اس کے اتحاد کے پاس غزہ میں جنگ روکنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.