صیہونی اہداف پر حزب اللہ لبنان کے حملے

0 100

حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ اسلامی استقامت نے غزہ پٹی میں ملت فلسطین کی حمایت اور اس کی شجاعانہ مزاحمت و استقامت کی مدد کے لئے راس الناقورہ علاقے میں صیہونی دشمن کے بحری اڈے کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے گذشتہ دنوں بھی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی برانیت فوجی چھاؤنی اور الراہب فوجی اڈے پر میزائلی حملے کئے تھے۔

حزب اللہ لبنان نے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے ہولناک جرائم اور اس علاقے میں فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجیوں پر حملے کرنا شروع کئے ہيں جس سے ان علاقوں کے صیہونیوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔

اب تک لبنانی سرحد سے متصل صیہونی کالونیوں کے دسیوں ہزار باشندے استقامت کے حملوں کے خوف سے فرار اختیار کرچکے ہيں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.