صیہونی انتہا پسند بھی فلسطینیوں پر حملے کر رہے ہيں

0 179

صیہونی انتہا پسندوں نے غرب اردن اور غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا ہے

پندرہ سو سے زیادہ انتہاپسند صیہونیوں نے غاصب اسرائیلی فوج کی مدد اور پشپتپناہی میں غرب اردن کے الغیمر دیہات پر حملہ کیا اور چالیس سے زیادہ گھروں اورگاڑیوں کو تباہ کردیاان حملوں میں ایک فلسطینی شہید اور اٹھارہ زخمی ہوگئے۔

دریں اثنا صیہونیوں نے جمعے کی شب شمال مشرقی رام اللہ میں ابوفلاح دیہات پر یلغار کی اور گھروں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایااس حملے میں کم سے کم پانچ فلسطینی زخمی ہوگئےالقدس بریگيڈ اور جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو نے بھی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا ہے کہ اس کے جوانوں نے شہرطوبان میں داخل ہونے کے راستے پر کمین لگا کر غاصب صیونی فوجیوں کا ایک بلڈوزر تباہ کردیا ۔

مجاہدین نے صیہونی فوجیوں پر اس حملے میں گولیوں اور گولہ بارود کا استعمال کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.