ایرانی حملے کے بعد صہیونی فضائی حدود بند

0 214

ایرانی ڈرون حملوں کے پیش نظر فضائی حدود کو صبح سات بجے تک کے لئے بند کردیا ہے۔

صہیونی فوج کے ریڈیو نے کہا ہے کہ ایران کا حملہ صرف ڈرون طیاروں تک محدود نہیں بلکہ کروز میزائل کی شکل میں بھی ہوگا۔

دوسری جانب صہیونی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی فوج حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اس سلسلے میں امریکہ سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے واضح طور پر کہا تھا کہ دمشق مں اپنے سفارتخانے کے کونصلرسیکشن پرغاصب صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ فضائی حملے کا بھرپور جواب دے گا جس میں ایران کے 7 فوجی مشیر شہید ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.