صیہونی حکومت کو نقصان پہنچانے والوں کو غزہ بنادیں گے: صیہونی حکومت کی ایران کو دھمکی

0 112

ایران کی جانب سے صیہونی حکومت پر ڈرون اور میزائل حملے کے بعد صیہونی حکومت نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو نقصان پہنچانے والوں کو غزہ بنادیں گے۔

صیہونی حکومت نے کہا ہے کہ ہماری جنگ ایرانی عوام کے ساتھ نہیں، ہم ایرانی اسلامی جمہوری حکومت کےخلاف ہیں۔

صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایرانی حملہ ناکام بنایا، عالمی و مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کے شکرگزار ہیں۔

صیہونی فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایرانی حملہ انتہائی غیرذمہ دارانہ تھا، ایرانی حملے میں ‘نی واتم اڈے’ کو معمولی نقصان پہنچا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.