سعودی اعلیٰ سطح کے وفد کی 16 اپریل کو پاکستان آمد متوقع

0 111

ذرائع کے مطابق سعودی وفد کی قیادت سعودی وزیرخارجہ کریں گے، وفد پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گا،سعودی عرب کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی 16 اپریل کو اسلام آباد آمد متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کےحالیہ دورہ سعودی عرب میں سعودی قیادت نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی تھی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیے میں پاکستان میں 5 ارب ڈالر مالیت کے سعودی سرمایہ کاری پیکج کا پہلامرحلہ جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.