ایرانی حملے کے باعث فضائی حدود کی بندش کے بعد صیہونی دارالحکومت تل ابیب کی پروازیں بیروت سے آپریٹ کی جا رہی ہیں۔
ایران کے میزائل حملے کے بعد صیہونی فضائی حدود بند ہونے سے تل ابیب کیلئے بیشتر غیرملکی پروازیں لبنان کے بیروت ائیرپورٹ پر لینڈ کر رہی ہیں، صیہونی حکومت میں موجود غیر ملکی زمینی راستے سے بیروت پہنچ کر پروازیں لے رہے ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق میزائل حملے کے بعد سے رات گئے تک کیٹو وائس پولینڈ، بیلجئیم، ایتھنز، مالڈووا، یونان کے جزیرہ روڈس، نیویارک، میلان، پراگ، جارجیا، بخارسٹ، بٹومی اور دیگر شہروں کی تل ابیب سے لگ بھگ 15 پروازوں کا رخ صیہونی حکومت کی فضائی حدود شروع ہونے سے پہلے ہی لبنان کی طرف موڑ دیا گیا اور ان پروازوں نے بیروت ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پروازوں کے لیے مسافر صیہونی حکومت سے زمینی راستے سے لبنان پہنچ رہے ہیں اور مسافروں کو لے کر یہ پروازیں اپنی منزلوں پر بیروت ائیرپورٹ سے ہی اڑان بھر رہی ہیں۔