اسد قیصرکا فضل الرحمان سے رابطہ، سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے عمل پر تبادلہ خیال

0 109

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اسد قیصر نے کہا کہ دونوں جماعتیں حکومت سازی کے موجودہ عمل کو مسترد کرتی ہیں، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر جعلی حکومت بنائی گئی، جعلی حکومت کے خلاف منظم عوامی جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدوجہد کے حوالے سے پی ٹی آئی اورجے یو آئی میں فکری ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔، قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والوں کو ’ تحریک تحفظ دستور ‘ کے پلیٹ فارم پر سیاسی جدوجہد کرنی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.