حماس کے پاس کتنے صیہونی یرغمالی زندہ بچے ہیں؟ برطانوی اخبار کا حیران کن انکشاف

0 127

صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے شِن بیت کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب شاید حماس کے پاس صرف 40 صیہونی یرغمالی زندہ بچے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق یہ اعداد و شمار ایجنسی کو موصول ہونے والے فیڈ بیک کی بنیاد پر سامنے آئے ہیں۔ دوسری طرف شِن بیت نے ایسی کسی بھی رپورٹ کی تردید کی ہے۔

ڈیلی میل نے بتایا کہ حماس کے پاس 133 صیہونی یرغمالی تھے جن میں سے اب صرف 40 ہی زندہ پائے ہیں۔

برطانوی اخبار نے ایک صیہونی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ 7 اکتوبر سے پہلے غزہ میں داخل ہونا اور معلومات جمع کرنا بہت مشکل تھا۔ اب وہاں تک رسائی ہے تو معلومات بھی آسانی سے حاصل ہو پاتی ہیں۔

شِن بیت نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈیلی میل کی اپنی اسٹوری ہے۔ یہ خیالات شِن بیت کے نہیں۔ دوسری طرف صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ 12 دن بعد اتوار کی شب اجلاس کرنے والی ہے جس میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس سے بات چیت میں پیدا ہونے والے تعطل پر غور کیا جائے گا۔ حماس کا مطالبہ ہے کہ 20 یرغمالیوں کے بدلے صیہونی حکومت 6 ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان کرے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.