نئے آئی جی اسلام آباد نے نوٹیفکیشن کے 22 روز بعد عہدے کا چارج سنبھال لیا

0 102

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نےنوٹیفیکشن جاری ہونےکے 22 دن بعد عہدے کا چارج سنبھالا، ان کی بطور آئی جی اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈی پی او سرگودھا کامران فیصل کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کردیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے کامران فیصل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

علی ناصر رضوی کے آئی جی تعینات ہونے پر وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کے درمیان تنازع تھا جس میں پنجاب حکومت نے اہم افسران وفاق کو دینے سے معذرت کرلی تھی اور آئی جی اسلام آباد کیلئے نامزد افسر کو ریلیو کرنے سے انکار کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.