لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے صیہونی ڈرون مار گرایا، صیہونی فوج کی تصدیق

0 180

صیہونی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے صیہونی ڈرون مار گرایا۔

صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے لبنان میں زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل سے صیہونی ڈرون کو نشانہ بنایاگیا۔

صیہونی فوج کے مطابق لبنان میں اپنے ڈرون کے نشانہ بننےکے بعد صیہونی فضائیہ نے لبنان کے میزائل لانچ سائٹ پر حملہ بھی کیا۔

حزب اللہ نے اس سےکچھ دیر قبل صیہونی ڈرون مار گرانےکا دعویٰ کیا تھا۔

یاد رہے 7 اکتوبر کو اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے کے بعد سے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اور صیہونی فوج کے درمیان لبنانی سرحد کے قریب جھڑپیں جاری ہیں، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر کئی بار حملے بھی کیے جا چکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.