نئی حکومت کے پہلے ماہ ایران سے درآمدات میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا اور رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایران سے درآمدات 16 فیصد بڑھ گئی ہیں۔
مارچ 2024 میں ایران سے درآمدات کاحجم 9 کروڑ 56 لاکھ ڈالر رہا جب کہ مارچ 2023 میں ایران سے درآمدات7 کروڑ64 لاکھ ڈالرز تھیں، فروری 2024 میں ایران سے درآمدات کا حجم 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز تھا۔
رواں مالی سال جولائی تا مارچ ایران سے درآمدات77 کروڑ30 لاکھ ڈالر رہیں جب کہ گزشتہ سال اسی مدت میں ایران سے درآمدات کا حجم 66 کروڑ 91 لاکھ ڈالر تھا، گزشتہ 3 سال کے دوران پاکستان کی ایران سے درآمدات 2 ارب 17 کروڑ ڈالر رہیں۔