ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

0 106

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکا بھاؤ 943 روپے اضافے سے 2لاکھ7 ہزار 476 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 2300 ڈالر فی اونس ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.