مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے ہرگزسختی کا ارادہ نہیں،رانا ثنا اللہ

0 109

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے بات کریں گے اور ان کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

انہوں نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے احترام کارشتہ ہے،وہ ہمارے ساتھی رہے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کے ذاتی تعلقات ہیں۔

مولانا فضل الرحمان سے بات ہوتی رہی ہے اور ہوگی،مولانا کی سمجھنے اور اپنی بات سمجھانے کی کوشش کریں گے، ان کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، معاملے کو خوش اسلوبی سے طے کریں گے، پی ٹی آئی کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہو تو بات کی جاسکتی ہے، جب تک سب سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.