کراچی میں پارہ 40 ڈگری کو چھونے کا قوی امکان

0 110

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 25.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے، شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،گرم موسم میں ماہرین کی جانب سے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.