تین جماعتوں کے سوا سب سے بات کریں گے،عمران خان

0 89

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین جماعتوں کے سوا سب سے بات کریں گے۔

علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو مذاکرات کا اختیار دیا ہے، یہ تین نام ڈیل کے لیے نہیں بات چیت کے لیے تجویز کیے ہیں،اس نے کہا کہ بات چیت مخالفین سے ہوتی ہے۔

دوستوں سے نہیں، ڈیل وہ کرتا ہے جسے ملک سے باہر جانا ہوتا ہے، ڈیل جیل سے بچنے کے لیے کی جاتی ہے، 18 ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ بات چیت کے لیے تیار ہیں، سیاست میں ہمیشہ بات چیت ہوتی ہے۔

توشہ خانہ پر یہ چوتھا کیس کر رہے ہیں، جو بھی کیس بنانا ہے ایک بار بنا کر لے آئیں،واضح رہے کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

سماعت میں نیب کے ایک گواہ کا بیان ریکارڈ ہوا اور ایک پر جرح مکمل کرلی گئی،اب تک 26 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور 17 پر جرح مکمل کی جاسکی ہے، کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.