کندھ کوٹ،رینجرز اور پولیس کی کچے میں کارروائی، 8 ملزمان گرفتار

0 101

کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم میں مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مار کارروائی کی گئی۔

ملزمان کے قبضہ سے 2 ایس ایم جی رائفلیں، 2 پستول، ایک ریپیٹر اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی، آپریشن کے دوران گینگ کے ٹھکانوں اور مورچوں کو تباہ کر دیا گیا ،گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.