حماس کی جانب سے یمن کی دلیرانہ موقف کی حمایت

0 204

فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے فلسطین کی حمایت میں یمن کے دلیرانہ موقف کو سراہا ہے۔

تحریک حماس نے فلسطین کی حمایت میں یمنی اقوام اور مسلح افواج کے دلیرانہ موقف کی قدردانی کرتے ہوئے عرب ممالک اور مسلم امہ کو صیہونی حکومت کے خلاف اور ملت فلسطینیوں کی حمایت میں متحدہ ہوجانے کی دعوت دی ہے۔

تحریک حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاراللہ کے ہمارے یمنی برادران اور اس ملک کی بہادر مسلح افواج صیہونی جرائم کے مقابلے میں فلسطینی قوم اور استقامت کی حمایت میں جو کچھ کر رہی ہے وہ ملت فلسطین کی حمایت و مدد کے لئے غیرت مند یمنی قوم کے تاریخی موقف کا تسلسل اور ترجمان ہے۔

تحریک حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم تحریک انصاراللہ ، یمن کی مسلح افواج اور ملت یمن کے تمام طبقات پر فخر کے ساتھ درود و سلام بھیجتے ہيں جو ہمیشہ ہی ملت فلسطین کے حامی و مددگار رہے ہيں۔

تحریک حماس نے اپنے بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ہم عرب اقوام اور مسلم امہ کو صیہونی دشمن کا محاصرہ توڑنے کی مل کر کوشش کرنے اور ملت فلسطین کے قومی حقوق بالخصوص بیت المقدس کو دارالحکومت قرار دیتے ہوئے آزاد فلسطینی ملک کی تشکیل کے لئے متحد ہونے کی دعوت دیتے ہيں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.