سعودی سرمایہ کاروں کے وفدکی پاکستان آمد

0 115

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایت پر سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا،سعودی وفد میں 30سے زائد کمپنیوں کے سرمایہ کار شامل ہیں۔

وفاقی وزرا مصدق ملک اور جام کمال نے سعودی وفدکا استقبال کیا،سعودی وفد میں ٹیکنالوجی، توانائی، ہوابازی، تعمیرات، مائننگ اور ہیومن ریسورسز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 30 کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔

تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس بھی آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں توانائی، خوراک، کیمیکل، گوشت اور کان کنی پر بھی معاہدے متوقع ہیں،سعودی وفد ولی عہد محمد بن سلمان کو دورے اور سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ دے گا۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ پہلی بار دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے درمیان تجارتی معاملات براہ راست طے کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.