صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر راکٹوں کی بارش، متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی

0 234

غزہ میں جارح صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر شہید عزالدین قسام بریگيڈ کے راکٹ حملوں میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی ونگ شہید عزالدین قسام بریگيڈ نے غزہ میں کرم ابوسالم فوجی اڈے اور اس کے اطراف کے علاقوں پر ” رجوم ” نامی راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے تاہم صیہونی میڈيا نے اس حملے میں کم از کم پانچ صیہونی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے-

شہدائے الاقصی بریگيڈ نے بھی صیہونی فوج اور اس کے سازوسامان کو مرکزی غزہ کے البریج کیمپ میں مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ہے-

فلسطین کے خبری ذرائع نے اتوار کو ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ غزہ کے جنوبی علاقے الزیتون نے میں قدس کی غاصب فوج اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہوئی ہے-

صیہونی غاصب فوجیوں نے اس مدت میں، عام شہریوں کے قتل عام ، تباہی و ویرانی ، جنگی جرائم ، بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے علاوہ اس علاقے میں امداد پہنچانے والی ٹیموں کو بھی اپنی بربریت کا نشان بنایا ہے اور پورے غزہ کو قحط اور بھوک مری کی صورتحال سے دوچارکردیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.