ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی کِٹ کی رونمائی

0 116

جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی کٹ کی رہنمائی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی سی بی عہدیدران نے شرکت کی۔

قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کٹ پہن کر آئے، اس کے علاوہ پی سی بی کی جانب جاری ویڈیو میں نسیم شاہ، وکٹ کیپرمحمد رضوان اور صائم ایوب بھی کِٹ میں نظر آئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کِٹ کا نام ‘میٹرکس رکھا گیا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جبکہ اس سے قبل قومی ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران کیا جائے گا،قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے انگلینڈ سے امریکا روانہ ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.