نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کی دوستی کرانے سے متعلق وزیراعظم کی طرف سے ٹاسک دیے جانے کی خبر کی تردید کر دی۔
پاکستان بھارت کی دوستی کرانے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ٹاسک دیے جانے کی خبرکی تردید کرتا ہوں، بھارت کے ساتھ دوستی کروانے کا ٹاسک کسی شخصیت کو نہیں دیا گیا۔
ایسا اگر ہوگا تو کابینہ اس کا فیصلہ کرے گی، اب تک ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، سعودی عرب کے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اورآئی ایم ایف کے ایم ڈی اور بل گیٹس سے ملاقاتیں ہوئیں۔
سعودی عرب میں ہونے والی ملاقاتیں نہایت کامیاب رہیں،سعودی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں ایک وفد پاکستان آیا، امید ہے مئی میں سعودی کراؤن پرنس پاکستان آئیں گے۔
آزادی اظہار پریقین رکھتا ہوں،لیکن مادر پدر آزادی جس میں ریاست و فوج پر حملہ کیا جائے مناسب نہیں، میں نے گندم کی درآمد کی کسی سمری کی منظوری نہیں دی۔