آرمی نے گزشتہ مالی سال براہِ راست 100 ارب روپے کے ٹیکسز دیئے، ترجمان پاک فوج

0 92

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ پچھلے مالی سال پاکستان آرمی نے براہِ راست 100 ارب روپے ٹیکسز کی مد میں دیئے۔

میجر جنرل احمد شریف نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے مالی سال پاک فوج کے ذیلی اداروں نے 260 ارب روپے ٹیکسز اور ڈیوٹیزکی مد میں ادا کیے۔

فوجی فاؤنڈیشن نے 223 ارب، ڈی ایچ ایز نے 23 ارب روپے کے ٹیکس جمع کرائے جبکہ این ایل سی نے ساڑھے 3 ارب، آرمی ویلفیئر ٹرسٹ نے 3 ارب روپے ٹیکس جمع کرائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہاکہ پاک فوج کے ذیلی اداروں سمیت پاک فوج نے کُل ملا کر 360 ارب روپے کے ٹیکس جمع کرائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.