رفح میں فلسطینی جوانوں اور صہیونی فوجیوں میں گھمسان کی جنگ، صیہونی فوجی ہلاک فوجی گاڑی تباہ

0 100

خبر رساں ذرائع نے بدھ کے روز غزہ پٹی کے رفح شہر کے مشرق میں فلسطینی مزاحمتی جوانوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبر دی ہے۔

حماس کی عسکری شاخ شہید عزالدین القسام بٹالین نے آج اعلان کیا ہے کہ رفح کے مشرق میں جارح فوج کے ساتھ شدید جنگ جاری ہے۔ الاقصی شہداء بٹالین نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کے جوانوں نے آج صبح رفح کے مشرق میں ایک صہیونی فوجی کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے جبکہ ایک فوجی گاڑی کو بھی انہوں نے آر پی جی کے گولے سے نشانہ بناکر تباہ کر دیا۔

فلسطینی مزاحمتی فورسز اور صہیونی فوج کے درمیان رفح کے دو مشرقی علاقوں عامر اور الشوکہ اور رفح کراسنگ میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.