صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حزب اللہ نے کی میزائلوں کی بارش

0 120

حزب اللہ لبنان نے صیہونی فوجی ٹھکانوں پر راکٹوں کی بارش کر دی ہے۔

جنوبی لبنان اور غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں حزب اللہ نے شمالی محاذ میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

صیہونی میڈیا نے لبنان کی سرزمین سے شتولا، زرعیت، شومرا، ایون مناخیم، موشاف جوران اور متولہ کی صیہونی بستیوں کی طرف بیک وقت راکٹ فائر کئے جانے کی اطلاع دی ہے۔

المیادین کے رپورٹر نے جنوبی لبنان کے قصبوں عیتا الشعب اور جبل بلاط پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے کی خبر دی اور کہا کہ متولا قصبے میں ایک فوجی اہداف کو اینٹی میزائل سسٹم سے نشانہ بنایا گیا۔

المیادین کے رپورٹر نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ المنارہ اور شلومی کی صیہونی بستیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.