بارشوں سے آبی ذخائر میں اضافہ،ارسا نے صوبوں کے پانی کا کوٹہ بڑھا دیا

0 118

ارسا کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق پانی کی آمد میں47 فیصد اضافہ ہوا ہے اور خریف کے لیے پانی کی قلت 30 فیصد سےکم ہوکر 21 فیصد پر آگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملک میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے پانی کے ذخائر میں تقریباً 3.6 ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوا ہے۔

ارسا کے مطابق آج کے دن تک تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر 4.358 ملین ایکڑ فٹ ہیں،بارشوں سے آبی ذخائر میں اضافہ ہونےکے بعد انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے صوبوں کے پانی کا کوٹہ بڑھا دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.