پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی ملک میں اتنے بچے اسکول سے باہر نہیں ہیں جتنے پاکستان میں ہیں۔
اسلام آباد میں تعلیمی کانفرنس کا انعقاد ہواجس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
پاکستان کو تعلیم کے بحران کا سامنا ہے، پاکستان میں سب سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، دنیا کے کسی ملک میں اتنے بچے اسکول سے باہر نہیں ہیں جتنے پاکستان میں ہیں،غربت سے نمٹنے میں تعلیم کی اہمیت بنیادی ہے۔