پاک فوج کی لاہور اور پشاورکورز میں اعزازات دینےکی تقریب

0 123

آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور کور کی رینکس اور اعزازات دینے کی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا تھے۔

 

تقریب میں فوجی افسروں اور جوانوں کوستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا،25  افسران کو ستارہ امتیاز  ملٹری،27 کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

 

18 شہید سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، شہدا کے تمغے ان کے اہلخانہ نے وصول کیے،تقریب میں فوج کے اعلیٰ افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

تقریب میں 5 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور  15 افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا، 4 جونیئر کمیشنڈ  آفیسرز اور 29 سپاہیوں کے رشتہ داروں کو تمغہ بسالت دیا گیا۔

 

دوسری جانب پشاور کور میں بھی رینکس اور اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.