پشاور پولیس کی جانب سے صدیوں پرانی نوادرات کی چوری کی کوشش ناکا م

0 81

پولیس حکام کے مطابق پشاور پولیس نے حاجی کیمپ کے قریب ناکہ بندی کے دوران صدیوں پرانی نوادرات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

پولیس کو قیمتی نوادرات کی غیرقانونی نقل و حمل کی اطلاع ملی تھی، حاجی کیمپ کے قریب پولیس ناکہ پر مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے صدیوں پرانی قیمتی نوادرات برآمد ہوئیں۔

نوادرات اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم شیر ولی کا تعلق چترال سے ہے، برآمد کی جانے والی نوادرات صدیوں پرانی ہیں، ضروری قانونی کارروائی کے بعد برآمد کی گئی قیمتی نوادرات محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کردی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.